کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیت میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالرز اضافے کے ساتھ 2 ہزار 32 ڈالرز ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 442 روپے ہوگئی۔