نئے سال کے پہلے روز ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

Published On 01 January,2024 04:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سال 2024ء کے پہلے روز ہی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 19 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے کمی سے 1 لاکھ 88 ہزار 357 روپے جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2082 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔