کراچی: (دنیا نیوز) عالمی سطح پر کمی کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخ کم ہو گئے۔
ہفتے کے روز ملک کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 500 روپے فی تولہ کم ہو کر 2 لاکھ 19 ہزار 300 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار 14 روپے ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 72 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2271.94 روپے پر برقرار ہے۔