کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 54 ڈالر اضافے کے ساتھ 2032 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 887 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپے ہوگئی۔