کراچی: (دنیا نیوز) مسلسل دو روز کمی کے بعد آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 87 ہزار 671 روپے ہو گئی جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 2030 ڈالر فی اونس ہے۔