کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ساتھ 4 ہزار سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 200 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 19 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 601 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 88 ہزار 100 روپے ہوگیا جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 37 ڈالر کم ہوکر 2037 ڈالر فی اونس ہے۔