کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں آج بھی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 1800 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 13 ہزار 600 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 83 ہزار 128 روپے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر کم ہوکر 1985 ڈالر فی اونس ہے۔