کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ہوئی ہے، آج سونے کی قیمت میں فی تولہ 1 ہزار روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 12 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 585 روپے کی کمی کے بعد 1 لاکھ 82 ہزار 270 روپے کا ہو گیا ہے، گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی تھی۔