کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سونا 900 روپے فی تولہ مہنگا ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 771 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 328 کا ہوگیا جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالر اضافے سے 2060 ڈالر فی اونس ہے۔