کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ روز کے 5 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد آج بھی ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے ایک لاکھ 87 ہزار414 روپے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 2035 ڈالر فی اونس ہے۔