کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 300 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار 600 ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 285 روپے بڑھنے سے 1 لاکھ 88 ہزار 272 روپے جبکہ متحدہ عرب امارات میں رواں ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں 3 سے 4 درہم فی گرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔