کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 6 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے بعد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 251 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 67 ہزار 256 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 137 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 67 ہزار 5 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔