کراچی :(دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سندھ ، بلوچستان کیلئے گندم خریداری کے ہدف کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ محمداورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سال 2024 کے دوران گندم کی خریداری کے ہدف کی منظوری دی گئی۔
وزرات خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسکو کو صوبہ سندھ اور بلوچستان کیلئے گندم کی خریداری کے اہداف مقرر کئے گئے، گندم خریداری کیلئے کیش کریڈٹ لمٹ کی بھی منظوری دے دی، گندم کی خریداری کیلئے 274 ارب روپے منظور کیا گیا۔
دستاویز کے مطابق گندم کی خریداری اور سٹاک کیلئے رقم بینکوں سے لی جائے گی، سندھ، بلوچستان اور پاسکو کیلئے 24 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم خریدی جائے گی، کبکہ پاسکو بھی 14 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر خریدے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاسکو کیلئے گندم کی خریداری کیلئے 169 ارب روپے کی رقم کی منظوری دی گئی ہے۔
واضح رہے ای سی سی کی دستاویز کے مطابق سندھ 100 ارب سے 10 لاکھ ٹن گندم ،بلوچستان 5.7 ارب روپے سے 50 ہزار ٹن گندم خریدے گا۔