بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں اوباش نوجوان نے یتیم طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، کراچی میں بھی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں اوباش نوجوان 12 سالہ یتیم طالبہ کو ورغلا کر لے گیا اور زیادتی کو نشانہ بنا ڈالا، طالبہ کے مزاحمت کرنے پر ملزم نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا، واقعے کے بعد متاثرہ طالبہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔
ادھر شہر قائد کراچی میں بھی راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنسان گلی میں ایک شخص خاتون سے بدتمیزی کر رہا ہے، پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی۔