مردان میں ڈینگی بے قابو، 2 نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے

Published On 13 October,2025 06:10 pm

مردان: (دنیا نیوز) ڈینگی کے وار جاری، 2 نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔

پنڈھیری بخشالی کا 19 سالہ شہزاد سید ایم ایم سی میں جاں بحق ہو گیا ، شریف آباد کا 30 سالہ عدنان بھی ڈینگی سے دم توڑ گیا۔

شہر میں ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے، ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے درجنوں مریض زیرِ علاج ہیں جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

محکمہ صحت کی کی جانب سے شہریوں کو وارننگ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔