لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں تین ڈاکو آڑھتی سے 75 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، لیہ میں چوری کے بعد اعتکاف پر بیٹھا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے راوی روڈ پر تین ڈاکو آڑھتی کی دکان میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر 75 لاکھ روپے لے کر بآسانی فرار ہو گئے، پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی۔
لیہ میں ملزم نے درزی کی دکان کے تالے توڑ کر واردات کی اور اعتکاف پر بیٹھ گیا، پولیس نے تفتیش کے بعد سراغ لگاتے ہوئے ملزم کو اعتکاف سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزم سے 12سوٹ برآمد ہوئے، ملزم بلاول نے دو روز قبل ٹیلر شاپ پر واردات کی تھی۔