واشنگٹن: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی علاقائی نائب صدر سے ملاقات کی۔
وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے ٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کے شعبوں میں جاری اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا، وزیر خزانہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے ترسیلات زر کے فروغ کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے نئے قرض معاہدے پر بات چیت کا پلان ہے: وزیر خزانہ
ملاقات کے دوران ہوائی اڈوں کے انتظام اور استعداد کار میں بہتری کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خزانہ نے ترجیحی شعبوں میں آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔