کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہوگئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کی کمی سے 2339ڈالر کی سطح پر آ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار 18 روپے کی سطح پر آگئی۔