کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں آج گیس کی فراہمی معطل رہے گی

Published On 29 June,2024 10:40 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں آج گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیے کے مطابق گیس کی ترسیل صبح 9 سے شام 5 بجے تک بند رہے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ مرمتی کام کے باعث کوئٹہ شہر کے علاقے ایئرپورٹ روڈ، کچ ناصران، چشمہ، نواں کلی، عالمو چوک، شہباز ٹاؤن، اے ون سٹی، بروری روڈ اور ان سے ملحقہ علاقے آج گیس سے محروم رہیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق پشین، کچلاک، یارو اور زیارت میں بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔