کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 5 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت بڑھ کر 9 ارب 40 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا، جس سے قومی ذخائر 14 ارب 64 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 61 لاکھ ڈالر اضافہ سے 5 ارب 23 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔