مہنگائی بدستور بے قابو، پیاز ٹماٹر سمیت کئی سبزیاں مہنگی، برائلر کو بھی پر لگ گئے

Published On 28 July,2024 08:58 am

لاہور:(دنیا نیوز) مہنگائی کی صورتحال بدستور قابو سے باہر، پیاز، ٹماٹر سمیت کئی سبزیاں مہنگی ، برائلر کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا۔

مارکیٹ کمیٹی کےمطابق پیاز دو روپے کلو مزید مہنگا ہو گیا، پیاز کا سرکاری نرخ 95 روپے کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں پیاز 130 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے ، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 135 روپے کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 160 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔

دوسری جانب آلو کا نرخ 82 روپے کلو مقرر ہوا ہے جبکہ مارکیٹ میں آلو 100 روپے کلو تک پہنچ گیا، لہسن کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 395 روپے کلو مقرر مارکیٹ میں لہسن 550 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

ادرک کا سرکاری نرخ 640 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں ادرک 800 روپے کلو، لیموں کے نرخ 15روپے اضافے سے 390روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں لیموں 500روپے کلو تک بیچا جا رہا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پھول گوبھی 150 اور بند گوبھی 250 روپے کلو بیچی جا رہی، برائلر گوشت بھی پانچ روپے کلو مہنگا ہو نے سے 589روپے کلو تک جا پہنچا ہے ، فارمی انڈے کے نرخ ایک روپے اضافے سے 260روپے فی درجن ہیں۔