کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

Published On 29 July,2024 10:34 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز پر 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 877 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان رہا ، 440 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس 78 ہزار 29 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔