سٹاک مارکیٹ گراوٹ کا شکار، 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

سٹاک مارکیٹ گراوٹ کا شکار، 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

آج کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 640 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 77ہزار 585 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 485 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 78 ہزار 4 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ڈالر

ادھر آج انٹر بینک میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 50 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔