اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے ستمبر کے بعد بھی یوریا کھاد بنانے والے کارخانوں کو گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
وفاقی کابینہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق متعلقہ اداروں کو یوریا کھاد کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکنے کیلئے ہر قسم کے اقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
وفاقی کابینہ نے کہا کہ کسانوں کی فی ایکڑ لاگت کو کم کرنے کیلئے زرعی ان پٹس کے نرخوں میں کمی یقینی بنائی جائے۔