اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بروز جمعہ صبح 10 بجے طلب کرلیا۔
اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک میں جاری سیاسی کشمکش کے باعث وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔