پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مندی کا رجحان رہا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مندی کا رجحان رہا

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 0.67 فیصد کمی سے 78045 پر بند ہوا، کاروباری ہفتے میں انڈیکس کی بلند ترین سطح 78886 جبکہ کم ترین سطح 77817 رہی۔

ایک ہفتے میں 84 ارب روپے مالیت کے 2.40 ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا، شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو 93 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا، مارکیٹ کپیٹلائزیشن 10491 ارب سے کم ہو کر 10398 ارب روپے رہ گئی۔