کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد اچانک مندی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 120 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 954 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا، دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 615 پوائنٹس اضافے کیساتھ 82 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔