سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال،سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار

Published On 01 October,2024 04:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 690 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 81 ہزار 804 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا تھا جس کے باعث 100 انڈیکس 177پوائنٹس کمی سے 81ہزار114 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔