کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر 114 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم یہ مثبت رجحان زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکا اور منڈی کا آغاز ہوگیا جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی۔
کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 365 پوائنٹس کمی کیساتھ 81 ہزار 292 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 589 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 81 ہزار 657 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 8 ارب ایک کروڑ 92 لاکھ 96 ہزار 729 روپے مالیت کے 15 کروڑ 34 لاکھ 87 ہزار 760 شیئرز کا لین دین ہوا۔