کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 312 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 538 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 223 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 850 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔