سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

Published On 23 September,2024 05:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کے بعد آج مندی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 223 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 850 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس 615 پوائنٹس اضافے کیساتھ 82 ہزار 74 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 13 ارب 86 کروڑ 82 لاکھ 1 ہزار مالیت کے 16 کروڑ 29 لاکھ 98 ہزار 707 شیئرز کا لین دین ہوا۔