سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا

Published On 24 September,2024 04:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 366 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 81 ہزار 483 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 223 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 850 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 12 ارب 28 کروڑ 26 لاکھ 61 ہزار 158 روپے مالیت کے 14 کروڑ 86 لاکھ 22 ہزار 968 شیئرز کا لین دین ہوا۔