کے الیکٹرک سے 29 ارب روپے کے واجبات کی ادئیگی کا شیڈول طلب

Published On 05 October,2024 12:36 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے بڑا حکم دیتے ہوئے کے الیکٹرک سے فوری طور پر 29 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کا شیڈول مانگ لیا۔

سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واجبات کی وصولی کے لئے خط لکھ دیا، سیکرٹری محکمہ توانائی، سیکرٹری خزانہ سندھ، سی ای او کے الیکٹرک کو تحریری احکامات جاری کر دیئے گئے، کے الیکٹرک کو سندھ حکومت کے ساتھ ملکر 29 ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کا میکنزم بنانے کی ہدایت کی گئی۔

کے الیکٹرک پر سندھ حکومت کے 29 ارب روپے الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی مد میں واجبات ہیں، کے الیکٹرک کو رواں ماہ سے کرنٹ الیکٹرسٹی ڈیوٹی کی ادائیگی شروع کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

پی اے سی نے حکم دیا کہ صارفین سے جمع کی گئی ڈیوٹی کی رقم کے الیکٹرک سرکاری خزانے میں جمع کرائے، کے الیکٹرک کو ایک ہفتے میں جمع رقم کا چالان پی اے سی میں دینے کی ہدایت کر دی گئی۔