کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں قائم سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کر دیا گیا۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈینٹل کلینک رہائشی بنگلے میں قائم تھا، جس پر سابق صدر کو مراسلہ بھیج کر خبردار کیا گیا تھا تاہم اس پر کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق کلینک کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سیل کیا اور کارروائی میں ایس بی سی اے پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، عارف علوی کا ڈینٹل کلینک کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل جمالی کی سربراہی میں اس کارروائی کو مکمل کیا گیا۔