اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کل کی کازلسٹ جاری کردی۔
یاد رہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سپیشل جج سینٹرل کی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔