راولپنڈی: (دنیا نیوز) توشہ خانہ ٹو ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔
توشہ خانہ ٹو ریفرنس کیس کی سماعت کے موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں، آئندہ سماعت پر ملزمان پر نئے چالان کے تحت فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت دائر کر دی ایف ائی اے نے نیا چالان عدالت میں داخل کروا دیا۔
اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی، وکیل صفائی سلمان صفدر نے نئے چالان کے بعد دائر درخواست ضمانت پر اپنے دلائل پیش کیے۔
عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی، وکیل صفائی 26 ستمبر کو اپنے دلائل مکمل کریں گے۔