راولپنڈی : (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس کا ایف آئی اے قوانین کے تحت ٹرائل شروع ہو گیا۔
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے آج اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی۔
سماعت کے دوران ایف آئی اے کے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، نیب پراسیکیوٹر عمیر مجید جبکہ ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ سلمان صفدر عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد یہ پہلا کیس ہے جو ایف آئی اے کو ٹرانسفر ہوا، کیس کو ایف آئی اے قوانین کے تحت دیکھنا ضروری ہے۔
بعدازاں عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بھی آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔