سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، پہلی بار 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں پہلی بار 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔

سٹاک ایکسچینج میں 753 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 663 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1378 پوائنٹس اضافے کیساتھ 84 ہزار 910 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 26 ارب 52 کروڑ 14 لاکھ 53 ہزار 18 روپے مالیت کے 28 کروڑ 37 لاکھ 14 ہزار 499 شیئرز کا لین دین ہوا۔