کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 230 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 620 پوائنٹس کمی کے ساتھ 85 ہزار 585 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 29 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.79 روپے سے کم ہو کر 277.50 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔