کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایک بار پھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی اور پھر 100 انڈیکس 99 ہزار کی حد عبور کر گیا، ایک موقع پر کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1642 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 99 ہزار 820 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 99 ہزار 269 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 97 ہزار 538 کی سطح پر بند ہوا تھا
سٹاک مارکیٹ میں آج 29 ارب 73 کروڑ 84 لاکھ 49 ہزار 629 روپے مالیت کے 49 کروڑ 57 لاکھ 92 ہزار 767 شیئرز کا لین دین ہوا۔