اسلام آباد: (دنیا نیوز) سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کردی گئی، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق دسمبر 2024 کے بل میں ایک ماہ کیلئے ہوگا، اس اضافے سے بجلی صارفین پر 1 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
اضافےکا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ بجلی صارفین، ونٹر پیکیج کے تحت بجلی کے اضافی استعمال پر سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔