زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ

Published On 19 December,2024 09:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 13 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کی زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق 13 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 63 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کو پہنچ گئے تھے۔

اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں 12 ارب 8 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہیں جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب 63 کروڑ 27 لاکھ ڈالر ہے، اسی طرح نجی بینکوں کے ذخائر 4 ارب 55 کروڑ اور 12 لاکھ ڈالر رہے۔