اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زرعی اجناس پر اہم فیصلوں کیلئے خصوصی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی 8 ارکان پر مشتمل ہوگی، نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی کمیٹی، وزیر اقتصادی امور، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، صنعت و پیداوار، وزیر تجارت کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
وزراء اعلیٰ یا ان کے نمائندوں کو کمیٹی اجلاس میں خصوصی شرکت کے لیے مدعو کیا جا سکے گا، گندم، چاول، کپاس، گنا، خوردنی تیل، مکئی کی پیداوار کے تخمینوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
فصلوں کا مناسب زیر کاشت رقبہ یقینی بنانے کے لیے قومی سطح پر کوآرڈینیشن کی جائے گی،پیداوار بڑھانے کے لیے وفاقی اور صوبائی زرعی تحقیقی سسٹم کو مربوط کیا جائے گا، زراعت کے لیے ان پٹس کی مناسب قیمت پر بروقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔