مریدکے: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پہلے ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اب استحکام کی طرف گامزن ہیں۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدترین مخالفین کے منہ سے معاشی بہتری کا اعتراف ہمارے بیانیے کی سچائی کا اہم ثبوت ہے، 2030ء تک گروتھ ریٹ 6 فیصد اور ایکسپورٹ 60 ارب ڈالر تک لے جانا ہمارا ہدف ہے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے ادارے (سمیڈا) کے لئے بہت بڑا اور آسان پروگرام لا رہے ہیں، چھوٹے اور درمیانے کاروبار ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جس کے لئے دو ماہ تک انقلابی پروگرام لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی صرف سیاسی دہشت گردی نہیں بلکہ بغاوت تھی، ملکی سالمیت کے اداروں اور وفاق پر حملہ کے ذمہ داران ہر صورت سزا کے مستحق ہیں۔