پی ٹی آئی کے مطالبات تحریری شکل میں نہ دینے سے مشکلات آ سکتی ہیں: عرفان صدیقی

Published On 04 January,2025 04:34 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹر عرفان صدیقی پی ٹی آئی نے مطالبات تحریری شکل میں نہ دیے تو مذاکرات میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ 12 دنوں میں مذاکرات ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھے، کوئی پس پردہ، متوازی مذاکرات نہیں ہو رہے، سیاسی قیدی ہونے کا تعلق فرد کی شناخت سے نہیں، جرم کی نوعیت پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی سیاستدان کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ نہیں، پی ٹی آئی نے 45 لاپتہ افراد کا ذکر تو کیا لیکن کوئی فہرست دی نہ ان کے نام پتے بتائے۔

عرفان صدیقی نے مزید بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی، حکومت یا کسی اور ادارے کی طرف سے عمران خان کو بنی گالا بھیجنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، ہماری طرف سے پی ٹی آئی کو سول نافرمانی ختم کرنے کا یا کوئی اور مطالبہ نہیں کیا گیا۔