ہمارے تحفظات اپنی جگہ، عمران خان دوبارہ یوٹرن نہ لے لیں:بلال اظہر کیانی

Published On 03 January,2025 10:48 pm

اسلام آباد :(دنیا نیوز) رہنما مسم لیگ ن بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ ہمارے تحفظات اپنی جگہ، عمران خان دوبارہ یوٹرن نہ لے لیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ دوسری نشست میں توقع تھی پی ٹی آئی مطالبات پیش کرے گی، پہلی اور دوسری نشست میں اچھےماحول میں گفتگو ہوئی، پی ٹی آئی نے مشاورت کے لیے مزید ایک ہفتے کا وقت مانگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نومئی کےمجرمان کی سزا اگرمعاف ہوگئی ہے تو ٹھیک ہے، نومئی کوسنگین جرائم ہوئے، حکومت اپنا کام کررہی ہےہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نےبار بار پہلے مذاکرات سے انکار کیا تھا، ہمارے تحفظات اپنی جگہ ہیں، کہیں بانی پھرسے یوٹرن نہ لے لیں۔

بلال اظہرکیانی نے مزید کہا کہ نو مئی کا اعتراف جرم کے بعد19  مجرمان نےمعافی مانگی جبکہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ معاملات کو حل کر لیں گے۔