پالیسی ریٹ مرحلہ وار کم ہوگا، رواں ماہ مہنگائی میں مزید کمی آئیگی: گورنر سٹیٹ بینک

Published On 09 January,2025 01:12 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ مرحلہ وار کم ہوگا، رواں ماہ مہنگائی میں مزید کمی آئے گی۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ مالی سال میں مہنگائی کا ہدف پانچ سے سات فیصد رہنے کا تخمینہ ہے، زرمبادلہ کے حوالے سے مسائل کو انتظامی بنیاد پر حل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی دستیابی کا ایشو نہیں، امپورٹ کیلئے ڈالر بآسانی دستیاب ہے، کرنٹ اکاؤنٹ اس وقت سرپلس ہے۔

جمیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ معاشی استحکام کے عوام کو دیرپا ثمرات ملیں گے، انڈسٹری کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالنا ہے،مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے۔