اسلام آباد: (دنیا نیوز) اعلیٰ سطح کے سرمایہ کاروں کا امریکی وفد 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا۔
امریکی وفد کے دورہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی، امریکی وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں، نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی انویسٹمنٹ وفد کا پاکستان آنا اہمیت کا حامل ہے۔
جینٹری بیچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حیرت انگیز ملک ہے، یہاں کا ماحول امریکی صدر ٹرمپ کیلئے سازگار ہے۔