کراچی: (دنیا نیوز) گورنر انیشی ایٹو اور جامعہ کراچی کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے گئے۔
تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا آئی ٹی کے طلبہ سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا، آئی ٹی کورس کرنے والے طلبہ کو جامعہ کراچی سرٹیفکیٹ جاری کرے گی، سرٹیفکیشن کے بعد آئی ٹی کورسز کرنے والے یہ نوجوان 10 سے 15 ہزار ڈالرز سے زائد ماہانہ کمائیں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا سماجی انقلاب لانے سے پہلے فکری انقلاب لازمی ہوتا ہے۔