نواب شاہ : رشتہ کے تنازع پر گروپوں میں تصادم سے2 نوجوان جاں بحق

Published On 25 January,2025 07:46 pm

نواب شاہ:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے نواب شاہ میں دو گروپوں میں تصادم سے2 نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق قاضی احمد کے نواحی گاٶں دوسن راہو میں رشتے کے تنازع پردو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

فائرنگ کے تبادلے میں دو نوجوان گولیوں کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گئے، مرنے والے دونوں نوجوانوں کی لاشیں تحصیل ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، تاہم کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔